اسلام آباد( خبر نگار خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گولڑہ شریف دربارکے سجادہ نشین کی رہائش گاہ پرآئے ۔سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی اور پیر سید غلام قطب الحق گیلانی سے پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے گولڑہ شریف دربارکے سجادہ نشین کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔بلاول بھٹونے سجادہ نشین سے مختلف امورپرتبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنمانیئرحسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور قاسم گیلانی بھی بلاول بھٹوکے ہمراہ تھے ۔