کراچی(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ کووفاقی حکومت کی ناانصافی کیخلاف پرامن جمہوری احتجاج کیلئے جے یوآئی(ف)کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔منگل کوبلاول سے مرادعلی شاہ نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اورانہیں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ،وفاقی حکومت کے محصولات میں سے سندھ کو ادائیگی میں تاخیری حربوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ پربھی مشاورت کی گئی ۔