ہنوئی (ویب ڈیسک) ویتنام کی سڑک پر درجنوں بطخیں چہل قدمی کے لئے نکل آئی، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں درجنوں بی بطخ بیچ سڑک پر آگئیں اور بطخوں کوسڑک پار کرنے میں مشکل پیش آئی تو وہاں موجود ڈرائیورز نے گاڑیاں روک دیں اوریوں بطخ فیملی اپنی منزل کی جانب چلی گئیں۔سڑک کے بیچوں بیچ آزادی سے چہل قدمی کرتی بطخوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں لوگ اس منظر کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے اور یہ مناظر کیمرے میں قید کرنے لگے ۔