لاہور(کلچرل رپورٹر)گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس وائے بلاک میں کرزما بیوٹی لاونج کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی ٹی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں فلم ٹی وی میوزک اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مشہور فیشن فوٹو گرافر آصف سہوترا ماڈل علیزے خان علینا خان زویا علی ٹی وی کی معروف اداکارہ مومنہ بتول کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف بزنس ومین حریا قائم معروف بیوٹیشن افشین عثمان و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔