کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ مجھے مدعو ہی نہیں کرتا تو عمران خان کا استقبال کیسے کروں؟27 دسمبرکو شہید بے نظیربھٹو کی برسی پرپنڈی جاؤنگا،وزیراعظم کا استقبال نہیں کرسکتا،ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں اگرمیری ضرورت ہے تو اسے ملتوی کیا جائے ،مزارقائد پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ داخلی اورخارجی امورحل کرنے کیلئے اتحاد کی بہت ضرورت ہے ،ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ ایک سال بعد سی سی آئی کا اجلاس ہوا،میں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ باقاعدگی سے سی سی آئی اجلاس بلائیں،میں نے وزیراعظم کوبتایا کہ وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے میری ذمہ داری ہے کہ آپ جب بھی کراچی آئیں تو میں استقبال کروں لیکن افسوس وزیراعظم سیکرٹریٹ مجھے مدعو ہی نہیں کرتا،مجھے مطلع نہیں کیاجاتا تو میں وزیراعظم کا استقبال کیسے کروں،ایک سوال پرانہوں کہا کہ انہیں ابھی گورنرسے معلوم ہوا کہ وزیراعظم 27 دسمبرکوکراچی آرہے ہیں لیکن میں ان کے استقبال کیلئے موجود نہیں ہوں گا کیونکہ میں شہید بینظیربھٹو کی برسی تقریب میں شرکت کیلئے پنڈی جاؤنگا،میں نے گورنرسندھ سے درخواست کی ہے کہ اگروزیراعظم کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں میری موجودگی ضروری ہے اسے ملتوی کیا جائے ،اجلاس 27 دسمبرکے بعد کسی بھی دن بلایاجاسکتا ہے ۔