برسلز (آن لائن)بیلجیئم کی گرین پارٹی اور سوشلسٹ پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے ملک میں نصب امریکی ہتھیاروں کو فوری طور پر ملک سے باہر منتقل کرے ۔ دونوں جماعتوں نے یہ مطالبہ اس انکشاف کے بعد کیا ہے کہ بہت سے امریکی ہتھیار بیلجیم سمیت بعض یورپی ملکوں میں نصب کئے گئے ہیں۔ گرین پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سموئل کوگولاتی نے کہا کہ غیر متوقع پر طور پر فاش ہونے والی اطلاعات سے یہ راز کھل گیا ہے کہ یورپ کے اتحادی نے عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار بیلجیئم میں نصب کر رکھے ہیں۔