کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد کرتے ہوئے آئندہ مالی سال2019-20ء کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ ترقیاتی بجٹ کا حجم ایک کھرب 26ارب سے زائد اور غیرترقیاتی بجٹ کا حجم 2کھرب 72ارب روپے سے زائد ہے ۔ وزیرخزانہ کی مطالبات زر سے متعلق لائی گئی تمام تحاریک منظور کرلی گئیں۔ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے رواں اور ترقیاتی اخراجات سے متعلق 90مطالبات زر تحاریک کی صورت میں پیش کئے ۔