لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں بلوچستان اور پنجاب کے 323ریسکیورزکی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقادکیا گیا ۔ترجما ن کے مطابق گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں کورونا ایس او پیزکو مدنظر رکھتے ہوئے 323 ریسکیو اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے 269اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 54 ریسکیو رشامل تھے ۔ ریسکیورز کو فیلڈمیں کورونا مریضوں کی مدد کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے ۔ ضیاء اللہ لانگوو وزیر برائے داخلہ قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے بلوچستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نمائندگی کی جبکہ ڈاکٹر روببا بلیدی مشیروزیر اعلیٰ بلوچستان برائے صحت، عرفان احمد اعوان ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز پی پی ایچ آئی بلوچستان و دیگر نے شرکت کی ۔ریسکیورز کی فیملیز اور احباب کو کورونا کی وجہ سے پاسنگ آؤ ٹ تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا ، اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیورز سے حلف لیا ۔ غیاث اللہ لانگوو وزیر داخلہ بلوچستان نے پاس آؤٹ ہونے والے ریسکیواہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکار پوری دنیا میں حقیقی ہیرو ہیں اورہم سب کے لئے قابل فخرہیں۔ آخر میں وزیر داخلہ بلوچستان نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کے ہمراہ ایوارڈز اور اسناد تقسیم کیں۔