کوئٹہ (سپورٹس رپورٹر ) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے بلوچستان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلے ہوئے ،پہلے سیمی فائنل میں فاروق نے بریگیڈئیر گل حسن کو 6-4،6-4سے شکست دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔دوسرے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے بریگیڈیئر عنصر کو 6-3،6-4سے ہرایا اور فائنل میں اپنی جگہ بنالی ۔اس سے قبل محمد رضوان نے گزشتہ ٹورنامنٹ کے فائنلسٹ محمد عمیر اور میجر منہاج کوسٹریٹ سیٹس میں ہرایا تھا ،ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں میں برگیڈیئر عنصر اور میجر عزیز نے موسی کلب کے محمد عارف اور نوید کو شکست دی جبکہ ممتاز یوسف اور میجر منہاج نے آفیسرز میس کے ڈاکٹر مدثر اور عمیر کو اسٹریٹ سٹیس میں 6-4،6-1سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں اپنی جگہ بنالی ۔ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری ممتاز یوسف کے مطابق ٹورنامنٹ لیڈیز اور بوائز کیٹگری کے مقابلے بھی شروع کئے جارہے ہیں جس کے انعقاد سے جونیئر کھلاڑیوں میں اعتماد کیساتھ ساتھ مقابلے کا رجہان بڑھے گا ۔