کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ہائیکورٹ نے سیندک منصوبہ معاہدے کے حوالے سے ثنا بلوچ ایم پی اے کی آئینی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے درخواست کی سماعت کی ، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے پراجیکٹ میں مزید ڈرلنگ اور پیداوار سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔