کوئٹہ ( کرائم رپورٹر) بلوچستان کے علاقے پنجگور اور خضدار میں بلوچستان عوامی پارٹی اور بی این پی پی عوامی کے انتخابی دفاتر پر بم حملہ اور فائرنگ کی گئی، دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پنجگور میں بی این پی عوامی کے دفتر پر نامعلوم افرا دنے آتشی اسلحہ سے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے ، جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، خضدار سے پولیس ذرائع کے مطابق چاکر خان روڈ پر آزادی چوک کے قریب واقع بلوچستان عوامی پارٹی کے دفتر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دوافراداﷲ بخش ، اور سنجے کمار زخمی ہوئے ، دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی ، دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ بھی کی ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔دریں اثنا بلوچستان کے علاقے گلستان میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے کا رروائی کر تے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے بھاری مقدار میں بارود برآمد کر کے قبضے میں لے لیا تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ، سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر گلستان کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے چار سو کلو گرام بارود برآمدکر کے قبضہ میں لیا۔