کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ میں فرنٹیئر کور نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا اور ریلوے لائن پر نصب آئی ای ڈی برآمد کرکے ناکارہ بنا دی، مزید برآں فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا اور اس دوران ایک دہشتگرد کو مقابلہ میں ہلاک کردیا، ترجمان ایف سی کے مطابق خفیہ اطلاع پر مچھ کے قریب لانڈھی کے مقام پر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا گیا، مواد ریلوے پٹڑی کے نیچے دفنایا گیا تھا، گوانی پیرہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران مقابلہ میں دہشتگرد ہلاک کیا گیا، ہلاک دہشتگرد کے قبضہ سے اسلحہ، ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیا گیا۔