کوئٹہ(کفایت علی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بلوچستان کے مالی سال2018-19ئکی سالانہ آڈٹ رپورٹ جاری کر دی،تعلیم ،صحت،سی اینڈ ڈبلیو، مواصلات سمیت مختلف محکموں میں کرپشن ،بے قاعدگیوں اورغیر منظور شدہ اخراجات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف سامنے آگیا، رپورٹ کے مطابق بے قاعدہ اخراجات کی66مثالوں میں سب سے زیادہ 44 ارب روپے سے زائدنقصان پہنچا ۔ذرائع کے مطابق قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے میں صوبائی بیوروکریسی بھی برابر کی حصہ دار ہے ۔