کوئٹہ (خلیل احمد)بلوچستان حکومت نے ضمنی بجٹ پیش کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔ضمنی بجٹ صرف ترقیاتی سیکٹر میں پیش کیا جائے گا ۔پی ایس ڈی پی سے کچھ منصوبے نکال کر نئے منصوبے شامل کئے جائیں گے جبکہ ٹیکس اور ریونیو کے شعبے کو نہیں چھیڑا جائے گا۔انتہائی باوثوق ذرائع نے روزنامہ 92 نیوز کوبتایا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کردی ہے ۔قوی امکان ہے کہ اس معاملے پر وزیراعلیٰ اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔