کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست پر آج الیکشن ہو گا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق سینٹ الیکشن کیلئے بلوچستان اسمبلی کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے ۔ سینٹ الیکشن میں حکومتی جماعتوں کے حمایت یافتہ بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ اور اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ بی این پی کے غلام نبی مری سمیت 5 امیدوار مدمقابل ہیں۔سینٹ کی جنرل نشست پشتونخوامیپ کے سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔پریذائیڈنگ افسر صوبائی الیکشن کمشنر اسرار خان ہونگے ۔پولنگ کا آغازصبح 9 بجے ہوگا جو بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہیگی۔پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔ ارکان اسمبلی اور میڈیا کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے گئے ہیں۔