کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خفیہ آپریشن کیا جس کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے ۔ مقابلے میں 100 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد بھی مقابلے میں مارا گیا۔ دہشت گردوں کے سا تھ مقا بلے میں چار جوان زخمی بھی ہوئے ۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا۔آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد ہزارہ برادری اورپولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے ۔ آپریشن میں کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی بھی مارا گیا جبکہ دو خود کش بمبار بھی ہلاک ہوئے ۔کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مقابلے میں زخمی ہونے والے چارسکیورٹی اہلکاروں میں سے دوکی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔دہشگردسلمان بادینی ہزارہ برادری کے ایک سو سے زائد لوگوں کے قتل میں ملوث تھا۔