کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) بلوچستان کا مالی سال 2020-21کا 465ارب روپے سے زائد حجم کا 87ارب خسارے کا بجٹ پیش کردیاگیا، ترقیاتی مد میں 118ارب سے زائد اور غیر ترقیاتی مد میں 309ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی۔ سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت شروع ہوا، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے آئندہ مالی سال 2020-21کا بجٹ پیش کیا ۔تعلیم کے لئے بجٹ کا 17فیصد ، صحت کے لئے 10فیص اور مواصلات کے لئے 9فیصد حصہ مختص کردیاگیا، صوبے کو آئندہ مالی سال میں ریونیو کی مد میں 367.548ارب روپے متوقع ہیں۔ وفاقی محصولات سے 302.95ارب، صوبے کے محصولات سے 49.945ارب حاصل ہوں گے ، بجٹ میں 360ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 2گھنٹے کی تاخیر سے ۔بجٹ کا حجم465.528ارب روپے رکھا گیا جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 309.032ارب، صوبائی پی ایس ڈی پی 106.079ارب، غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کا حجم 12.201ارب، وفاقی فنڈڈ منصوبوں کا حجم 38.216ارب لگایا گیا، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خسارہ 87.614روپے ہونے کا امکان ہے ۔