کوئٹہ ( خلیل احمد ) بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے خراب تعلقات کے باعث قوی امکان ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن جائے گا ۔ پشتونخوامیپ کے ارکان وعدہ کرکے اسمبلی اجلاس میں آئے نہ معذرت کی جس کے باعث حکومت اپوزیشن تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں ۔دوسری طرف حکومتی حلقوں میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے احمدعلی ، صالح بھوتانی ، علاؤالدین مری کے نام زیرغور ہیں ۔اپوزیشن لیڈر زیارتوال کا کہنا ہے کہ ہم نے اتحادی جماعتوں نیشنل پارٹی اور ن لیگ سے مشاورت کے بعد 3نام فائنل کرلئے ، حکومت نے رابطہ کیا تو ٹھیک ورنہ ہم بھی اپنے امیدواروں کے نام الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے جس کا فیصلہ حتمی ہوگا