کوئٹہ واندرون بلوچستان (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) حب اورپنجگورمیں بم حملے اور فائرنگ سے 5ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق حب میں3 ایف سی اہلکار کوچ سے اترکرجب سرکاری گاڑی میں بیٹھنے لگے تونامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔جس سے تینوں زخمی ہوگئے ، انہیں طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کردیاگیا ہے ۔پنجگورچتکان بازارکباڑی مارکیٹ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے نائیک طارق اورپولیس حوالدارنصیب اﷲ شدیدزخمی ہوئے ۔ذرائع کے مطابق دھماکاخیزموادموٹر سائیکل میں نصب تھاجیسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایاگیا۔