مکرمی !بیوٹی پارلر زکی آڑ میںخواتین کی نازیبا وڈیو بنا کر بلیک میلنگ کا اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے، پولیس نے چھاپہ مار کرشہر کے ایک معروف بیوٹی پارلر کے مالک کو گرفتار کرلیا، اس تہلکہ خیز اسکینڈل کے بعد پولیس حکام نے خواتین کو ہدایت کی ہے کہ بیوٹی پارلر ہو یا پھر گارمنٹس یا درزی کی دکان کا چینجنگ روم، خواتین بہت زیادہ احتیاط سے کام لیں، کیونکہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے لوگوں کی جانب سے مذکورہ مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کرکے خواتین کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے،حال ہی میںفیصل آبادمیں آرائش حسن کے ایک مرکز میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو بناکر بلیک میل کئے جانے کا واقعہ بھی سامنے آیا، اکثر و بیشتر دیکھنے میں آتا ہے کہ میک اپ کراتے وقت زیادہ تر خواتین احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیتی ہیں جس کا خمیازہ بعد میں انہیںسنگین صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ملک بڑے شہروں میں بھی ایسا ہی شرم ناک واقعہ پیش آیاسکھرکے معروف بیوٹی پارلر کا مالک پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگاکر وہاں آنے والی خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو دیکھتا اور انہیں ریکارڈ کرنے کے بعد خواتین کو بلیک میل بھی کرتا تھا۔ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ (ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم )