بوگوٹا( ویب ڈیسک) کولمبیا کی ایک پالتو بلی نے ننھے بچے کی زندگی کو محفوظ بنا کر ہیرو کا لقب حاصل کرلیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی اور ایک چھوٹا بچہ صوفے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک بچے نے گھٹنوں کے بل چلنا شروع کردیا اور وہ سیڑھیوں کے قریب پہنچ گیا۔ بلی نے جب بچے کو زینے کے قریب جاتے دیکھا تو وہ تیزی سے بچے کے پاس گئی اور اُس کو سیڑھیوں سے پیچھے دھکیل دیا جس کی وجہ سے بچہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔صارفین کی بڑی تعداد نے بلی کو ہیرو کا لقب دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے سمجھ دار پالتو جانور گھروں میں ضرور ہونے چاہیں جوبچوں کے ساتھ کھیلیں بھی اور ان کی زندگی بھی محفوظ رکھیں۔