لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ صنعتی صارفین پر بجلی 1.5 سے 1.75 روپے مہنگی کر کے 162ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں تشویشناک ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنے سہ ماہی ایڈ جسمنٹ کیلئے اضافہ کی درخواست دائر کی ہے ، حکومت اسے فی الفور مسترد کرے ۔بجلی مزید مہنگی ہونے سے اشیا کی پیدواری لاگت میں اضافہ سے اشیا مہنگی اور ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا ۔ اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات انتہائی کم ترین سطح پر آگئی ہیں لہٰذا حکومت پاکستان بھی پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں کو بھی کم کی جائے ۔ موجودہ حالات میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا جواز نہیں ہے ۔