اسلام آباد( خبر نگار خصوصی،آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی مہم کامیاب ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہاسونامی مہم نرسریوں سے مکمل جنگلات میں بدل گئی ہے ۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہاہم نے نجی اور عوامی اشتراک سے بے مثال کامیابی حاصل کی ہے ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کا حوصلہ ملا۔ انہوں نے کہامہم کو دس ارب درختوں کے ٹارگٹ تک لے جانے کی ہمت ملی۔پختون خواہ میں جنگلات کا رقبہ 4 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔ادھر سرکاری ملازمین کو بھی صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا، اس حوالے سے وزیر اعظم نے منظوری دے دی جبکہ عمران خان نے ایڈمنسٹریشن کو مکمل پلان مرتب کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی ۔