لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )بلیو ورلڈ سٹی نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور حکومتی شخصیات پر سوسائٹی کے خلاف غیر قانونی کارروائی کرنے کے الزامات عائد کردیئے ۔چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی نے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا، لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیز نے کہا کہ بلیو ورلڈ سٹی کے خلاف منظم انداز میں منفی پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین طارق مرتضیٰ جن کی سیاسی تعیناتی ہے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے ہم سے کثیر رقم کا تقاضہ کیا انکار پر جھوٹے مقدموں اور مختلف ذرائع سے تنگ کر نا شروع کر دیا۔ عمران خان ہمیں وقت دیں ہم انھیں بتائیں گے کہ کس طرح ان کے تعمیراتی ایجنڈے کو ان کی صفحوں میں بیٹھی کالی بھیڑیں سبوتاژ کررہی ہیں ،چیئر مین آر ڈی اے نے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے عدالت سے ہم نے رجوع کیا جب کچھ نہ ہوسکا تو ہمارے خلاف نیب کو درخواست دی گئی ہمارے خلاف ایک بھی شکایت کنندہ موجود نہیں ،وزیر اعظم نے 50لاکھ گھروں کا اعلان کیا ہم حکومت بلا5قیمت ہزا ر گھر بنا کر دینے کے لیے تیار ہیں ۔