سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا ووٹ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول کے پولنگ سٹیشن 70 میں کاسٹ کیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کھلاڑی نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، عمران خا ن کے وزیر اعظم بننے میں چند گھنٹے رہ گئے ہیں،مسلم لیگ ن نے ملک کو جو زخم دئیے اس پر عمران خان مرہم رکھے گا۔ میں عمران خان کو قبل از نتائج مبارک دیتی ہوں۔ ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ آ جکا سورج نئی امنگوں کے ساتھ طلوع ہو گا،اس گلے سڑے سسٹم کے خلاف عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے نکل رہی ہے ، اس وطن کی خوشحالی کے لئے ووٹر زگھروں سے باہر نکلیں۔ میں نے اپنا ووٹ پاکستان کو ڈالا ہے ، میں نے ووٹ بلے کو دے کر شیر کی ٹانگیں توڑی ہیں۔