کراچی(این این آئی)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے ) کے چیئرمین و سابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والانے کہا ہے کہ کروناوائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے باعث کمرشل امپورٹرز درآمدی خام مال بندرگاہ سے اٹھانے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے بندرگاہ پر درآمدی مال کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے نہ صرف بندرگاہ پر رش بڑھ جائے گا بلکہ صنعتوں باالخصوص ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور سینی ٹائرز کے خام مال کی فراہمی تعطل کا شکار ہو سکتی ہے ۔امین یوسف بالاگام والا نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی سے پورٹ چارجزکو لاک ڈاؤن کی جہ سے کم ازکم ایک سے 2ماہ کے لیے ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹاک ایکسچینج اور بینکوں کو دی گئی خصوصی اجازت کی طرح کمرشل امپورٹرز کو بھی درآمدی مال اٹھانے کے لیے بندرگاہ تک رسائی دینے کی درخواست کی ہے ۔