اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹ کے رد عمل میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ حا دثاتی طورپر چیئر مین بننے والے کو پرچی کی ضرورت پڑتی ہے ،بندہ کچھ بھی کرلے ، ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے ، بندہ لوٹی دولت واپس کردے تو ابو کی خلاصی کے امکانات ہیں۔مراد سعید نے کہا بندہ زرداری ہوتو بھٹو لگانے سے بھی کام نہیں بنتا اور بندہ صرف زرداری لگا لے تو لوگ سیدھا کرپٹ سمجھنے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا بندہ این آر او لینے کنٹینر پر چلا جاتاہے ،کچھ نہیں ملتا تو پھر جمہوریت کا علمبردار بن جاتاہے ۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ تبدیلی توپسندآئی کہ آپ نے رومن اردولکھناسیکھ لیاہے ،جونیئر زرداری لگے رہیں، ایک روز والد کے سیاسی حصار سے بھی نکل ہی جائیں گے ۔