پشاور(خبر نگار) بنوں اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دونئے پولیو کیسز سامنے آئے ہیں جس سے خیبرپختونخوا میں 2019میں پولیو کیسز کی تعداد 6ہو گئی ہیں قومی ادارہ صحت نے بنوں میں22ماہ کے حمزہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے جس کا تعلق کوٹ بیلی سے ہے اس کے ساتھ ہی ایک اورکیس شمالی وزیرستان سے آیا ہے جس میں 24ماہ کی رضیہ میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جس کا تعلق میران شاہ سے ہے ،ای او سی کوآرڈینیٹر کامران احمد آفریدی نے کہا ہے کے یہ ہمارے بچوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے اور حکومت کسی کو بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیگی۔