اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت مذہبی امور نے تمام بنکوں کو 24 فروری سے حج درخواستوں کی وصولی سے روک دیاہے ۔وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی سے روکنے کا سرکلر جاری کردیا ہے ۔وزارت کے مطابق یہ کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ بنکس وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔ سرکلر کے مطابق وزارت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائیگا، تمام بنکس تاحکم ثانی حج درخواستیں اور رقم وصول نہ کریں، 24 فروری سے 4 مارچ تک کوئی درخواست یا رقم وصول نہ کی جائے ، ذرائع کے مطابق نئی تاریخ کا حتمی اعلان سوموار تک کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق وزارت کے اندرونی امور کی وجہ سے تاریخ کے تعین کا فیصلہ واپس لیا، جلد نئی تاریخ یا اسی تاریخ کا اعلان کردیا جائیگا۔