مکرمی !کورونا کی وجہ سے بنکوں نے دیہاتی اڈوں پر واقع چھوٹی برانچیں عارضی طور پر بند کی ہوئی ہیںلہٰذہ جن لوگوں کے ان برانچوں میںاکائونٹ ہیں انہیں رقم کے حصول اور ٹرانسفر کرنے کے لئے ا سی بنک کی شہرمیں موجود مین برانچ یا دوسری برانچوں سے رجوع کرنا پڑرہا ہے جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے مگر اس عمل میں اکائونٹ ہولڈرکے ساتھ زیادتی یہ ہو رہی ہے کہ ان کی رقوم کے لین دین پر بنک کا عملہ صارفین کو یہ بتا کربھاری خرچہ وصول کر رہا ہے کہ ان کا اکائونٹ دوسری برانچ کا ہے حالانکہ بنک نے حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کورونا کی بنا پراپنی چھوٹی برانچیں عارضی طور پر خود بند کی ہوئی ہیں لہٰذہ بنک کو صارفین کی مجبوریوں کا فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے بلکہ اپنے صارفین کو سہولت دینی چاہیے اور اب بنک کی چھوٹی برانچیں بھی کھول دینی چاہیے سٹیٹ بنک کے حکام سے اپیل ہے کہ وہ بنکوں کو اس طرح کی لوٹ کھسوٹ سے روکنے کے لئے اقدامات کرے۔ (زاہد رئوف کمبوہ‘گوجرہ)