لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ آج لاہور کنٹری کلب، مریدکے میں شروع ہو گا جو 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔کیمپ میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لئے تیاری کی جائے گی۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی اپنے ہوم گراؤنڈ میں رواں سال کے دوران دوسری سیریز ہو گی ۔ اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کراچی میں کھیلی گئی تھی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا۔ کیمپ میں مدعو کی گئی کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ناہیدہ خان، بسمعہ معروف، ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، عمیمہ سہیل، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، ثناء میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں جبکہ سری لنکا سے واپسی پر قومی ایمرجنگ خواتین کرکٹرز بھی سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گی۔