لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان پہلا میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا نئے سال کا پہلا امتحان بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے ہوگا، جو 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے ۔سیریز کے لیے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے ، جس نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ۔گزشتہ سہ پہر کے نیٹ سیشن سے قبل کرکٹرز نے گروپس کی صورت میں فیلڈنگ ڈرلز کیں اور فزیکل ٹریننگ کی ۔