ڈھاکہ(آن لائن)بنگلہ دیش کی عدالت عظمی نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی بدعنوانی مقدمہ میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے ایلیٹ ڈویژن کے چھ رکنی بنچ نے چیف جسٹس سید محمد حسین کی سربراہی میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈھاکہ میں بنگلہ باندھو شیخ مجیب میڈیکل اپوزیشن رہنما کو مناسب علاج فراہم کرے ۔ واضح رہے گزشتہ سال اپریل میں وہیل چیئر بائونڈ خالدہ ضیا کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جب ان کی بیماری نے شدت اختیار کی تھی ۔