ڈھاکہ(نیٹ نیوز،این این آئی)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو یونیورسٹی کے 20 طالب علموں کو 2019 میں سوشل میڈیا پرحکومت پر تنقید کرنے والے طالب علم کے وحشیانہ قتل کے الزام میں سزائے موت جبکہ 5مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔سزائے موت پانے والے تمام افراد کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور انہوں نے فہد کے ساتھ بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ملزمان میں سے 3 ابھی تک مفرور ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق 21 سالہ ابرار فہد کی مسخ شدہ لاش ان کی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں اس وقت ملی جب اس نے ایک فیس بک پوسٹ لکھی۔