لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل نے ستمبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والا خواتین ایشیا کپ ملتوی کردیا، منتظمین کے مطابق ایونٹ کے نئے شیڈول کا اعلان کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سپورٹس کے کئی دیگر ایونٹ کی طرح کورونا کے باعث خواتین کرکٹ ایشیا کپ ملتوی کردیا گیا۔کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ امید ہے بنگلہ دیش کی مشاورت سے ٹورنامنٹ نومبر دسمبر میں کرانے کی کوشش کی جائے گیتاہم اس کا انحصار کورونا کی صور ت حا ل پرہوگا۔ یاد رہے کہ قبل ازیں خواتین ایشیا کپ ستمبر میں بنگلادیش میں کھیلا جانا تھا۔