اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر شعیب اختر نے دعوی کیا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ان دیکھے دبا کی وجہ سے دورہ پاکستان تین مرحلوں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی سی بی کو اس بات پر کریڈٹ دینا چاہئے کیونکہ یہ ان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے کہ ملک میں کرکٹ بحال ہو رہی ہے ۔میں لوگوں سے گزارش کروں گا کہ وہ بنگلہ دیش کیخلاف کوئی غلط بات نہ کریں کیونکہ وہ یہ سب کچھ بہت سے ان دیکھے دبا کے تحت کر رہے ہیں لیکن میں سر عام اس دبا کے بارے میں بات نہیں کر سکتا۔