لاہور(نیٹ نیوز ) بنگلہ دیشی خاتون کرکٹر نے کرکٹ گرائونڈکی پچ پر شادی کافوٹوشوٹ کر الیا۔سنجیدہ اسلام دلہن کے لباس میں بھی کرکٹ کو نہ بھولیں۔فرسٹ کلاس کرکٹر سے شادی کے موقع پر ہاتھ میں بیٹ لے کر میدان میں کرکٹ پچ پر منفرد فوٹو شوٹ کرایا۔ سنجیدہ اسلام کی کرکٹ سے والہانہ محبت کے اس اظہار کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا اور پذیرائی مل رہی ہے ۔ 2014 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی 24 سالہ بیٹر 14 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرچکی ہیں۔2018 میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والے سکواڈ میں بھی شامل تھیں۔سنجیدہ اسلام گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ دورہ پاکستان پر بھی آئی تھیں، ان کے شوہر مصدق فرسٹ کلاس کرکٹر اورقومی ٹیم میں شمولیت کے منتظر ہیں۔