اسلام آباد (92نیوزرپورٹ)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں ماضی میں کپتان کا دفاع کرنے والے اہم کھلاڑی غیرحاضررہے ۔وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں فواد چودھری، غلام سرور خان اور شہریار خان آفریدی شریک نہ ہوئے ۔اسدعمر اورعامرکیانی بھی اجلاس سے غیرحاضررہے ۔ اجلاس میں پرویز خٹک، جہانگیر ترین،فردوس عاشق اعوان،شیخ رشید، فیصل واوڈا ، عمر ایوب،عبدالرزاق داود، حماد اظہر،عثمان ڈار، فیصل جاوید اور کنول شوزب موجود تھے ۔