مکرمی! گلگت بلتستان کی خوبصورتی اور معدنیاتی وسائل کے باعث پوری دنیا میں مشہور ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومت ہمیشہ گلگت بلتستان کو بنیادی سہولیات اور حقوق نہیں دے رہی ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان والوں کے لیے بہت سے دعوے کیے گئے مگر گلگت کی جو محرومیاں ہیں وہ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں ۔ بنیادی اور انسانی حقوق ،تعلیم ،صحت اور انفراسڑکچر جیسے سہولیات سے محروم ہے ۔حال ہی میں جاری سی پیک منصوبہ جس سے تقریبا پاکستان کے تمام صوبے فیض یاب ہورہے ہیں لیکن اس منصوبے کا گیٹ وے سمجھاجانے والا خطہ گلگت بلتستان میں کوئی بھی پراجیکٹ اس منصوبے میں شامل نہیں ہے لہذٰا حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ اس خطے کو بنیادی حقوق فراہم کرے۔ (ذیشان حیدر نگری ،جامعہ اردو ،کراچی )