لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں کو تنہا چھوڑ دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو کرکٹرز کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تھی۔ پی سی بی کا یہ طریقہ کار غلط ہے ، کھلاڑی مشکل میں ہوں تو پی سی بی کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا۔ پی سی بی کو میڈیکل سٹاف کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔