لندن(صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ آئن سٹائن تو اس دن گھبرایا ہو گا جب عمران خان نے جاپان کو جرمنی کے بارڈر سے ملایا ،آئن سٹائن اس دن قبرمیں تڑپا ہو گا جب آپ نے افریقہ کو ملک کہا، سقراط اور بقراط بھی اس بات پر بوکھلائے ہو ں گے کہ انڈہ اورمرغی اور اب گائے نیا خیال ہے ۔انہوں نے یو ٹیوب پر ایک طویل ویڈیو میں طنز کے نشتربرسائے اور ٹوئٹر پر اس ویڈیو میں بلاول کے دفاع میں کہی گئی باتوں کا کلپ ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ریحام خان نے کہا کہ بلاول بھٹو توایک منطقی بات کر رہے ہیں اور ہم بھی یہ بات کہیں گے کہ پانی بارش سے ہی آتا ہے ، لیکن اﷲ بہترجانتا ہے کہ لاڈلے کے دماغ میں خیالات کہاں سے آتے ہیں کیونکہ اس کی کوئی نارمل وضاحت نہیں بنتی۔آئن سٹائن کو تو چھوڑیں سقراط اور بقراط بھی اس بات پر بوکھلائے ہو ں گے کہ انڈہ اورمرغی اور اب گائے نیا خیال ہے ۔ ریحام خان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خدا مجھے جنت میں ایک چھوٹی سی جگہ ضرور دے گا کیونکہ جو میرا وقت بنی گالا میں گزرا اورمیرے صبرکا امتحان لیا گیا۔