لاپاز (ویب ڈیسک) بولیویا میں آٹھویں سالانہ اسکائی ریس کا انعقاد کیا گیا، دنیا کی خطرناک ترین ریس میں شرکاء کو سطح سمندر سے ہزاروں فٹ بلند ہائی وے آف ڈیتھ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریس کے شرکاء نے 21 سو میٹرز کی چڑھائی پر 28 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، تیز ہواؤں نے بھی شرکا کو مشکلات سے دوچار کیا۔1932ء میں تعمیر ہونے والی ہائی وے آف ڈیتھ پر اب تک 3 سو سے زائد حادثات ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے اسے ٹریفک کیلئے بند کیا جاچکا ہے ۔ریس کی 7، 15 اور 28 کلومیٹر پر مشتمل کٹیگریز میں137 مرد اور خواتین ریسرز نے حصہ لیا۔