جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) یوں تو آپ نے اکثر افراد کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اُتر آئے ہیں۔یقین نہیں آئے تو ویڈیو میں نظر آنے والے ان گینڈوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے کھانے کے حصول کیلئے سیاحوں کی گاڑیوں پر دھاوا بول دیا ہے ۔ یہ مناظرجنوبی افریقہ میں دیکھے گئے جہاں سیاح اور وائلڈ لائف کے نگراں اپنی گاڑیوں میں سڑک سے گزر رہے تھے کہ بھوک سے بے حال گینڈوں نے نہ صرف اُن کا راستہ روکا بلکہ ایک جیب کا تو پیچھا بھی کیا اور سیاحوں کو خوب ڈرایا۔یوں اچانک گینڈوں کے راستہ روکنے پر جہاں سیاح خوفزدہ ہوئے وہیں حیران بھی ہوئے ۔بعدازاں گینڈوں نے ناکام ہونے کے بعد جنگل کی جانب دوڑ لگا دی۔