لاہور(کلچرل رپورٹر) بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں نامزد اداکارہ عائشہ ثنا کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے ۔ عائشہ ثنا نے رئیل اسٹیٹ بزنس سے وابستہ میاں علی معین سے 1 کروڑ 75 لاکھ روپے ادھار لئے تھے جس کے عوض اداکارہ نے انہیں ایڈوانس چیک دیئے تھے لیکن ان کا دیا ہوا 2 لاکھ روپے کا پہلا ہی چیک بائونس ہوگیا جس پر علی معین نے عائشہ ثنا کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی تاہم اداکارہ پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئی جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ ثنا خاموشی سے بیرون ملک جا چکی ہے جس پر علی معین نے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اداکارہ کو اشتہاری قرار دلانے کیلئے بھی کوششیں شروع کردی ہیں ۔