پیرس( شوبز ڈیسک )البرٹ اوڈرزو جنہوں نے ’’آسٹرکس اینڈ اوبیلیکس‘‘مزاحیہ فلم تیار کرکے بچوں اور نوجوانوں کو گزشتہ چھ دہائیوں سے زائد عرصے سے خوش رکھا، تاہم 92برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ، یہ بات ان کے اہل خانہ نے بتائی ان کے داماد برنارڈڈی چوائسی نے اے ایف پی کو بتایا کہ البرٹ اوڈرزو نیولی میں اپنے گھر میں ابدی نیند سو گئے ہیں ، انہیں دل کا دورہ پڑا تھا ، ان کی موت کا تعلق کورونا وائرس سے نہیں ہے ۔