لاہور(اپنے رپورٹر سے ) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پاکستان میں بچوں پر تشدد اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی درخواست کی ہے ۔راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ پر بات کرتے ہوئے چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران انھوں نے بچوں کے کیسز کے لیے سپیشل کورٹ کے قیام کی درخواست کی تھی۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بچوں پر تشدد اورزیادتی کے ملزمان کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے اور وہ سزا سے بچ جاتے ہیں۔ لہذا بچوں اور انکے لواحقین کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ے خصوصی عدالتوں کا قیام بہت ضروری ہے ۔