اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی سفارش کردی۔گزشتہ روزوزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے وزیرقانون فروغ نسیم کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنیوالے قاتلوں کو چوکوں پر سرعام لٹکایا جائے ،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے شرعی قوانین کے مطابق قاتلوں کوقرارواقعی سزا دی جائے ،خط میں اسلام آباد میں بچی فرشتہ،زینب اور عاصمہ کے واقعات کا حوالہ بھی دیا گیا، علی محمدخان نے لکھے گئے خط میں کہا کہ امیدہے کہ سول سوسائٹی،اپوزیشن سزائے موت کے قانون میں ایسی ترمیم کی حمایت کرینگی۔