مکرمی ہم آج ٹیکنالوجی کے دور میں جی رہے ہیں اور ٹیکنالوجی کا استعمال اس حد تک زور پکڑ گیا ہے کہ بڑے تو بڑے ہمارے بچے بھی گھنٹوں ٹیلی وژن یا موبائل فونز کے استعمال پر وقت گزارتے ہیں ۔ ٹی وی پر انٹرٹینمنٹ کے پروگرامز ہوں یا پھر موبائل فون پر گیمز اور انٹرنیٹ برائوزنگ۔ بچے پہروں انہی مصروفیات میںگزارتے ہیں ۔ بہت زیادہ موبائل اور ٹی وی وغیرہ کا رجحان بچوں کی ان حسیات پر غیر معمولی حد تک برا اثر ڈالتا ہے ۔ والدین کو اپنے بچوں کی بہتر اور صحت مند نشوونما کے لئے انھیں ایک خاص وقت تک ٹی وی ، موبائل اورٹیب وغیرہ کے استعمال کی اجازت دینی چاہیے تاکہ ہمارے بچے ٹیکنالوجی کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں ۔بچوں کو کتاب بینی ، پینٹنگ اور ان مشاغل جیسے کئی دوسرے دلچسپی کے عوامل کی ترغیب دینی چاہیے۔ (قاسم علی شیرازی۔ شاہ جمال حافظ آباد )