لاہور( سٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کاپنجاب میں بچیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حمز ہ شہبازنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے دس سالہ بچی جینا کرامت کو جلد انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔بچی پر تشدد کرنے والے خاتون مالکان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور سزا دی جائے ۔ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا جینا کرامت پر تشدد کا واقعے کو پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا۔مسلم لیگ ن جینا کرامت کی مدد کرے گی۔