قصور،چونیاں، لا ہور (ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،کرائم رپورٹر، نمائندہ خصوصی سے )قصور کی تحصیل چونیاں میں3 بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیخلاف ہزاروں شہر ی مشتعل ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ،جلائو گھیرائو اور تھانے پر پتھرائو کیا،ن لیگی ایم پی اے علائوالدین کے ڈیرے پر توڑ پھوڑ کردی،شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی رہی ۔واقعہ کے باعث ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی اور ایس پی انوسٹی گیشن کو تبدیل کر دیا گیا، ڈی ایس پی چونیاں قصور نعیم ورک، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز اعجاز احمد اور ایس ایچ اوسٹی چونیاں عرفان گل کو بھی معطل کر دیا گیا ۔ علاقہ میں نہ صرف فضا سوگوار ہے بلکہ علاقہ مکین خوف میں مبتلا ہوکر بچوں کو گھروں سے باہر اکیلے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ۔گزشتہ روز تحصیل چونیاں بھر کے تاجروں نے شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دے کر چونیاں کو مکمل لاک ڈائون کر دیا،۔ ہر چھوٹا بڑا مرد عورت سبھی قصور پولیس کے خلاف باہر نکل آئے اور تھانہ سٹی چونیاں پر پتھراؤ کر کے کئی گھنٹے اس کا گھیرائو بھی کئے رکھا۔لوگوں نے تقریبا 8گھنٹے تک چونیاں پتوکی روڈ پر ٹائرجلاکر بند رکھا اور مقامی ایم پی اے شیخ علائوالدین کے ڈیرہ پر بھی دھاوا بول دیا اور خوب توڑ پھوڑ کی ۔ادھرقصور میں 8سالہ محمد فیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔فیضان کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی جسے نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا ۔ نمازجنازہ کے شرکا کی آنکھیں پرنم تھیں۔ بچوں کے والدین کو غشی کے دورے پڑرہے تھے ۔راناٹاؤن کا بارہ سالہ عمران کے اغوا کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا ۔ بچوں کی باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔دریں اثنا صو با ئی وزرا ، را جہ بشا ر ت ، (ر)کر نل محمد ہا شم ڈو گر ، سر دا ر محمد آصف نکئی، آ ئی پنجا ب پو لیس (ر) کیپٹن عا ر ف نوا ز خا ں چونیاں میں متا ثر ہ بچو ں کے گھر و ں میں گئے غمز دہ خاندا نو ں سے اظہار ہمد ر دی کیا ۔دریں اثنا آ ئی پنجا ب پو لیس نے ڈی ایس پی چونیاں قصور نعیم ورک اور ایس ایچ اوسٹی چونیاں عرفان گل کو معطل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز اعجاز احمد کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دریں اثنا حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سانحہ چونیاں کے حوالے سے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ ڈی پی او قصور کوجے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا ،جے آئی ٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن قصور، ایس پی انویسٹی گیشن پنجاب قدوس بیگ کو بطور ممبر شامل کیا گیا جبکہ جے آئی ٹی میں سی ٹی ڈی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ بھی بطور ممبر شامل ہو گا۔ ادھرڈی پی او قصور عبد الغفار قیصرانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔زاہد نواز مروت کو فوری قصور پہنچ کر چارج لینے کا حکم جاری کردیا گیا۔ ذرا ئع کے مطا بق ڈی پی او کو وزیر اعظم کی ہدایت پر ہٹایا گیا ،اسکے علا وہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن قصور شہباز الہی کو چارج شیٹ کردیاگیا ۔آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی انٹیلی جنس لاہور شمس الحق کوایس ڈی پی او چونیاں،قصور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔